19 جولائی، 2025، 9:44 AM

ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفیر

ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، ایرانی سفیر

جرمنی میں تعیینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حق دفاع سے غلط فایدہ لیتے ہوئے ایران پر جارحیت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں تعیینات اسلامی جمہوری ایران کے سفیر مجید نیلی نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے منشور کی شق 51 اور 2 کے مطابق بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ جرمن پارلمینٹ کی رپورٹ بھی ان حملوں کی قانونی بنیاد نہ ہونے پر واضح مؤقف اختیار کرتی ہے۔

انہوں نے حق دفاع کے مفہوم کو قبل از وقت دفاع تک وسعت دینے کے رجحان کو نہایت خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ عالمی قانونی نظام کے لیے ایک شدید خطرہ ہے۔

مجید نیلی نے مزید کہا کہ ایسی واضح خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی، بین الاقوامی قوانین اور ضابطوں پر مبنی نظم و نسق کو کمزور کرتی ہے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ ایسے واضح حقائق کے باوجود بعض حلقے مسلسل بین الاقوامی قانون کی پامالی کی مذمت کرنے سے گریز کر رہے ہیں اور تاریخ کے غلط پہلو پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ تاہم تاریخ ضرور انصاف کرے گی۔

News ID 1934358

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha